ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر: اُدھو ٹھاکرے کابینہ کی توسیع پیر کو، کانگریس کے 12 وزراء لیں گے حلف

مہاراشٹر: اُدھو ٹھاکرے کابینہ کی توسیع پیر کو، کانگریس کے 12 وزراء لیں گے حلف

Mon, 30 Dec 2019 00:07:53    S.O. News Service

ممبئی،29/دسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) مہاراشٹر میں مہااگاڑی حکومت کی کابینہ میں توسیع پیر کے روز ہوگی۔ کانگریس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ 36 نئے وزرا پیر کے رو زحلف لے سکتے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی کابینہ میں فی الحال وزریر اعلی کے علاوہ 6 وزرا ہیں۔ حلف برداری تقریب کے لیے سبھی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ گورنربھگت سنگھ کوشیاری سبھی وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔

مہاراشٹر حکومت میں وزیر اور کانگریس لیڈر بالا صاحب تھوراٹ نے کابینہ توسیع سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ”کل ہونے والی حلف برداری کے لیے فہرست کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔ آج فائنل لسٹ جاری کر دی جائے گی۔ کابینہ میں کانگریس کے 12 وزیر شامل ہیں جن میں 10 کابینہ رینک کے ہیں۔“


Share: